- فتوی نمبر: 24-52
- تاریخ: 24 اپریل 2024
- عنوانات: مالی معاملات > منتقل شدہ فی مالی معاملات
استفتاء
عرض یہ ہے کہ میں پرائیویٹ سکول ٹیچر ہوں۔ ہم آٹھ اساتذہ نے ایک موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کی ہے جس کا نام پائی (Pi) ہے۔اس پر ہر چوبیس گھنٹے بعد ایک بٹن کو دبانا پڑتا ہے جس سے ایک پائی (Pi)کوئن ملتا ہے۔ اس کی قیمت پاکستانی 180 روپے ہیں۔ ہم یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ کیا یہ حلال ہے یا حرام ہے؟ آپ کی مہربانی ہو گی ہماری تفصیلی رہنمائی فرمائیں۔
تنقیح: پائی (PI) بھی ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جو دوسری کرپٹو کرنسی جیسے بٹ کوائن کے اصول و ضوابط کے مطابق تیار اور استعمال ہوتی ہے ۔ اس کمپنی نے اپنی ایپ پلے سٹور پر دی ہے اور اس ایپ کے ذریعہ صارف مائننگ میں اپنا حصہ ڈال کر یہ کرنسی کما سکتا ہے۔نیز دوسری کرپٹو کرنسیز کی طرح یہ کرنسی ابھی تک خارجی وجود میں نہیں آئی اور نہ اسکی کوئی قیمت متعین ہے اور نہ ہی اس کی خرید و فروخت کی جا سکتی ہے بلکہ یہ کرنسی ابھی تک تشکیل (مائننگ) کے مرحلہ میں ہے۔ ایک خاص حد تک مثلاً ایک کروڑ پائی کوئن مکمل ہو جانے کے بعد اس کرنسی کو لانچ کیا جائے گا اور اس وقت اس کی اور اس کے ذریعہ خرید و فروخت ممکن ہو گی اور تب تک پوائنٹس کی صورت میں یہ کوائن جمع ہوتے رہیں گے۔
اور پورے دن میں صرف بٹن دبانے کے وقت اس ایپ کو کھولا جاتا ہے اور اس وقت نیٹ کا ہونا ضروری ہے اس کے علاوہ پورا دن اس ایپ کو کھولنا یا موبائل کو آن رکھنا اورنیٹ سے منسلک رکھنا ضروری نہیں ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کسی بھی کرپٹو کرنسی کا استعمال جائز نہیں۔اور نہ ہی اسکی تشکیل (مائننگ) میں شامل ہونا جائز ہے۔ نیز مذکورہ صورت میں صرف بٹن دبانا بھی کوئی ایسا عمل نہیں جس کی بنیاد پر کوئی اجرت دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved