• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

پیپر رول کا استعمال

استفتاء

*** دیواروں، چھتوں اور واٹر ٹینکیوںسے سیم اور لیکیج ختم کرنے کے لیے مخصوص کیمیکل کی سروسز دینے میں ایک پیپر رول استعمال کرتے ہیں یہ ایک شیٹ کی طرح ہوتی ہے اگر پیپر رول پر ایک کوٹ بھی لگا دیں تو کوئی اس کو پکڑ نہیں سکتا کہ ایک کوٹ لگا ہے یا دو کوٹ اور یہ پیپر رول انہیں کمپنی کی طرف سے Required ہے۔ تنویر احمد صاحب کو اپنے کام میں ایک مشکل یہ پیش آئی کہ انہوں نے ایک جگہ چھت کا کام کیا اور وہ چھت ایسی تھی جہاں انہیں ایک کوٹ زیادہ لگانا پڑ گیا۔ اور ان کا بارہ چودہ ہزار کا زائد خرچہ ہو گیا تو ان کی لیبر نے یہ دیکھا کہ اس طرح کو تو کچھ بچت نہیں ہو گی اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا کہ ہم پیپر رول چلاتے ہیں اور اس کے اوپر ایک کوٹ کر دیں گے تو کام چل جائے گا یہ فیصلہ لیبر نے اپنے طور پر کیا۔ آیا پیپر رول کا استعمال کرنا جو جس کے استعمال کی کمپنی کی طرف سے اجازت بھی ہے شرعاً اس کی کیا حیثیت ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کلائنٹ کو ساری صورتحال سے آگاہ کر کے پیپر رول استعمال کرنا شرعاً درست ہے ورنہ کلائنٹ سے جتنے کوٹ لگانے کی بات ہوئی ہے اتنے کوٹ لگائیں۔…………………………………………… واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved