• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

رجب کے روزوں کے متعلق ایک حدیث کی تحقیق

استفتاء

رجب کے پہلے دن کا روزہ تین سال کا کفارہ ہے اور دوسرے دن کا روزہ دو سال کا اور تیسرے دن کا ایک سال کا کفارہ ہے پھر ہر دن کا روزہ ایک ماہ کا کفارہ ہے ۔(الجامع الصغیر للسیوطی ، ص 311حدیث 5051)

اس حدیث کی تحقیق چاہیے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ روایت سند کے اعتبار سے شدید ضعیف ہےالبتہ ماہِ رجب میں کسی دن کی تعیین  کے بغیر روزہ رکھ سکتے ہیں ۔

فيض القدير للمناوی (4/210) میں ہے    :

 (صوم أول يوم من رجب كفارة ثلاث سنين والثاني كفارة سنتين والثالث كفارة سنة ثم كل يوم شهرا) أي صوم كل يوم من أيامه الباقية بعد الثلاث يكفر شهرا ……. (أبو محمد الخلال في فضائل رجب عن ابن عباس) حديث ضعيف جدا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved