- فتوی نمبر: 35-133
- تاریخ: 22 اپریل 2026
- عنوانات: عبادات > قسم اور منت کا بیان > نذر و منت کے احکام
استفتاء
مفتی صاحب میں نے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کی تا حیات کی منت مانی ہوئی ہے اور کئی سالوں سے میں اس پر عمل کررہا ہوں، لیکن اس رمضان میں سات ماہ بیرون (بنگلہ دیش) کی ترتیب بن رہی ہے اور آخری عشرہ بنگلہ دیش میں ہی ہوگا۔ اب میرے لیے کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں آپ کے لیے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف ضروری نہیں بلکہ آپ جماعت سے واپسی پر رمضان کے بعد بھی اعتکاف کر سکتے ہیں اگر بعد میں اعتکاف کریں تو دس دن اعتکاف کے ساتھ روزے بھی رکھیں گے کیونکہ اعتکاف کے لیے روزہ شرط ہے ۔
توجیہ: اگر کسی نے کسی معین مہینے یا دنوں کے اعتکاف کی مشروط نظر مانی تو شرط پائے جانے کے بعد ان متعین دنوں سے پہلے اور بعد میں بھی اعتکاف کر سکتے ہیں مذکورہ صورت میں بھی جب شرط پائی گئی ہے تو رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف ضروری نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے یا بعد میں بھی کر سکتے ہیں۔
الد رالمختار (3/487) میں ہے:
(والنذر) من اعتكاف أو حج أو صلاة أو صيام أو غيرها (غير المعلق) ولو معينا (لا يختص بزمان ومكان ودرهم وفقير) فلو نذر التصدق يوم الجمعة بمكة بهذا الدرهم على فلان فخالف جاز، وكذا لو عجل قبله فلو عين شهرا للاعتكاف أو صوم فعجل قبله عنه صح
الد رالمختار (3/487) میں ہے:
(بخلاف) النذر (المعلق) فإنه لا يجوز تعجيله قبل وجود الشرط
(قوله فإنه لا يجوز تعجيله إلخ) لأن المعلق على شرط لا ينعقد سببا للحال بل عند وجود شرطه كما تقرر في الأصول، فلو جاز تعجيله لزم وقوعه قبل وجود سببه فلا يصح ويظهر من هذا أن المعلق يتعين فيه الزمان بالنظر إلى التعجيل، أما تأخيره فيصح لانعقاد السبب قبله
ردالمحتار (3/499) میں ہے:
[تنبيه] في البدائع لو أوجب اعتكاف شهر بعينه فاعتكف شهرا قبله أجزأه عند أبي يوسف لا عند محمد وهو على الاختلاف في النذر بصوم شهر معين فصام قبله اهـ أي بناء على أن النذر غير المعلق لا يختص بزمان ولا مكان كما مر بخلاف المعلق وقدمنا أن الخلاف في صحة التقديم لا التأخير والظاهر أنه لا فرق بين نذر اعتكاف رمضان أو شهر معين غيره فيصح اعتكافه قبله وبعده في القضاء وغيره سوى رمضان آخر غير أنه إن فعله في غير رمضان الأول أو قضائه لا بد له من صوم مقصود كما هو صريح المتن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved