• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

سجدہ سہو ساقط ہونے کی صورت میں دوبارہ لوٹائی گئی نماز کاحکم

استفتاء

3۔اگر مجمع کثیر ہو تو سجدہ سہو ساقط ہوجاتا ہے ۔ اگر کسی نے نماز پڑھائی چونکہ مجمع کی کثرت کی وجہ سے سجدہ سہو ساقط ہوجاتاہے ۔ اس لیے اس نے سجدہ نہیں کیا۔ اب اسی نماز کو دہرانا جائز ہے یانہیں؟اگر دہرائی تو یہ فرض ہوگی یا نفل؟ اس دہرائی گئی دوسری نماز میں جونیا آدمی آکر شریک ہوا جو پہلی جماعت میں نہیں تھا اس کی نماز ہوگئی یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

3۔ایسی صورت میں فرض اداہوگیا۔ اس کو دوبارہ لوٹانا صحیح نہیں ۔ اگر دوبارہ لوٹائیں تو وہ نفل شمار ہوگی۔ نئے آنے والے اگر اس میں شریک ہونگے توان کی جمعہ کی نماز صحیح نہ ہوگی۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved