- فتوی نمبر: 16-178
- تاریخ: 16 مئی 2024
- عنوانات: اہم سوالات > حدیثی فتاوی جات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم مفتی صاحب!چھوٹے بچوں کو نبیﷺ کا نام لکھواتے ہوئے صرف چھوٹا سا ’’ص‘‘لکھوادیا جائے جبکہ پڑھاتے ہوئے پورا پڑھایا جائے تو جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لکھواتے ہوئے صرف چھوٹا سا "ص” لکھوا دینا خلاف اولیٰ ہے۔
چنانچہ حافظ سخاوی رحمۃاللہ تعالی فتح المغيث بشرح الفية الحديث جلد3 صفحہ 72٫73 میں لکھتے ہیں:
واجتنب ايها الكاتب الرمز لها اي الصلاة والسلام على رسول الله صلى الله عليه وسلم في خطك بان تقتصر منها على حرفين ونحو ذلك فتكون منقوصة صورة كما يفعله الكسائي والجهلة من ابناء العجم غالبا وعوام الطلبة فيكتبون بدلا من صلى الله عليه وسلم ص،اوصم،اوصلم،اوصلعم فذلك لمافيه من نقص الاجر لنقص الكتابة خلاف الاولى.
فى العرف الشذى 2/41
واعلم ان ما يذكرويكتب لفظ (صلعم )بدل صلى الله عليه وسلم فغير مرضى.
© Copyright 2024, All Rights Reserved