- فتوی نمبر: 17-337
- تاریخ: 17 مئی 2024
- عنوانات: عقائد و نظریات > بدعات و رسومات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
- کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کی شادی کے موقع پر دلہن یا دلہا کو دیے گئے تحفےیا تحفۃدی گئی رقم وصول کرنا جائز ہے یا نہیں؟
- ولیمہ کے موقع پر تحفۃ جو پیسے دیے جاتے ہیں اسی طرح سہرا بندی کے موقع پر پیسے اور تحفے دیے جاتے ہیں ان سب کا وصول کرنا کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔2۔اگر دینے والوں کا مقصد ہدیہ (گفٹ) دینا ہی ہو یعنی رسم و رواج کے دباؤ کے بغیر محض دلی رضا مندی سے
دیا جائے تو اس کا لینا دینا جائز ہے۔ اور اگر دلی رضا مندی نہ ہو محض رسم و رواج کے دباؤ میں دیا جاتا ہو تو اس کا لینا دینا جائز نہیں
© Copyright 2024, All Rights Reserved