- فتوی نمبر: 20-74
- تاریخ: 27 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات > منتقل شدہ فی خاندانی معاملات
استفتاء
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں کہ ایک صاحب کو شادی کے موقع پر والدین کی طرف سے کچھ زیور ملے تھے ان صاحب کو اپنے والد کی آمدن میں شبہ ہے پختہ یقین نہیں کیونکہ ان کےکئی ذرائع تھے ان سے پوچھ بھی نہیں سکتے کیونکہ کئی سال پہلے ان کاانتقال ہوچکا ہے اورالحمدللہ موت بہت اچھی اورکلمہ والی تھی اب اس زیور کےبارے میں کیا حکم ہے؟اس زیور کا استعمال جائز ہوگا یا اسے صدقہ کرنا پڑے گا؟کیونکہ حلال حرام کا کچھ پتہ نہیں؟
وضاحت مطلوب ہے:جن ذرائع آمدن کی وجہ سے آپ کو شبہ ہے وہ کیا ہیں؟
جواب وضاحت:ان کےوالد صاحب کا مدرسہ تھا جو بغیر کمیٹی اورشوری کے چلتا تھا مدرسے کا اورذاتی پیسہ سب خلط ملط تھا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں یہ یقینی نہیں کہ والدین کی طرف سے شادی کےموقع پر جو زیور اسے ملے ہیں وہ ناجائز آمدن سے ہیں ،لہذا مذکورہ زیورات کو استعمال کرنے کی گنجائش ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved