- فتوی نمبر: 31-375
- تاریخ: 16 اپریل 2026
- عنوانات: مالی معاملات > آن لائن کمائی > مروجہ آن لائن کمپنیاں
استفتاء
نمبر ون پر جو سکل ہے اس کا نام ہے انٹرنیشنل کریٹ مارکیٹنگ یہ فلیٹ مارکیٹنگ کیا چیز ہوتی ہے آپ کو پہلے وہ سمجھا دیتا ہوں فلیٹ مارکیٹنگ میں ہم آن لائن پروڈکٹ سیل کرتے ہیں پروڈکٹ جو ہوتے ہیں ہمارے پاس وہ دو قسم کے ہوتے ہیں (۱) ڈیجیٹل پروڈکٹ اور(۲) فزیکل پروڈکٹ، ڈیجیٹل پروڈکٹ بہت ہیں جن کو ہم ٹچ نہیں کر سکتے جیسے کوئی ویب سائٹ امیج ویڈیو اس الماری گلاس روز مرگ چیزیں ہوتی ہیں انٹرنیشنل فلیٹ مارکیٹنگ ہم فزیکل پروڈکٹ سیل کرتے ہیں جس میں ہوتا یہ ہمارے پاس پروڈکٹ ہوتے ہیں ڈیجٹور 24 کے ایک نام سے ویب سائٹ ہے اس کے اوپر پروڈکٹ ہمارے پاس الریڈی اویلیبل ہوتے ہیں ہمارا کام یہ ہوتا ہے ہم پاس جو لنک ہوتے ہیں وہ یو کے یو اے کنٹری کو ٹارگٹ کر کے آگے شیئر کرنے ہوتے ہیں ٹھیک ہے اس حساب سے ہماری ارننگ ہوتی ہے یہ زیم ایمازون کی طرح ہوتا ہے ایمازون میں تو کیا ہوتا ہے آپ کو پروڈکٹ پہلے خریدنا پڑتا ہے پروس کے چارجز پے کرنے پڑتے ہیں پروڈکٹ لگانے کے لیکن رجسٹ اور 24 کے اوپر ایسا نہیں ہوتا اپ کو کسی کمپنی کے ساتھ رنگ کر دیا جاتا ہے اپ کا کام یہ ہوتا ہے اپ پروڈکٹ کے جو لنک ہوتے ہیں وہ اپ اگر کنٹریز کو پروموٹ کرتے ہیں ٹارگٹ کر کے ارنگ ہوتی ہے نمبر سیکنڈ پہ جو سکل اس کا نام ہے بلاگنگ بلوگنگ
بلاگنگ مجھے ہوتا ہے اپ کو فری اف کاسٹ ویب سائٹ بنانے کا طریقہ بتایا جاتا ہے ویب سائٹ بنا کے آپ کو ارٹیکل لکھنا ہوتا ہے ارٹیکل لکھنا بھی کوئی بڑی بات نہیں ہے چیٹ جی پی ٹی کے نام سے ایک ٹول نظر آتا ہے آپ کو کروم کے اوپر آپ کو اس کی انفارمیشن دے دینی ہوتی ہے اپنے بلاگ کی وہ آپ کو پورے ایک پروگرام بنا کر دیتا ہے آپ کے پاس پروگرام ہوتا ہے جتنے آپ کے پاس ٹریفک آتی ہے اس حساب سے آپ کی ارننگ ہوتی ہے تو یہ بھی ڈالرز میں ہوتی ہے۔ نمبر تھرڈ پر جو اس کے آتی ہے اس کا نام ہے کنواں ماسٹر اس میں ہوتا یہ آپ کو اپنی سروسز پرووائڈ کرنی پڑتی ہیں کسٹمر کو سروسز سے مراد آپ کو ان کے لیے کوئی بزنس کارڈ بنا کر دینا ہوتا ہے یا آپ کو ان کی کوئی ویب سائٹ کا تھمب نیل بنا کر دینا ہوتا ہے اس طرح کی چیزیں ہوتی ہیں ٹھیک ہے تو یہ تو موٹا مو اس میں ہوتا ہی ہے جیسا آپ کو ہم نے شروع بتایا تھا ہمارے پاس پروڈکٹ دو قسم کے ہوتے ہیں ڈیجیٹل فزیکل فزیکل ہم میں نے آپ کو پہلے بتا دی تھی اس میں ہم ڈیجیٹل پروڈکٹس اگے پروموٹ کرتے ہیں اس میں ہوتا یہ ہے ہمارے پاس اپنی ویب سائٹ ہوتی ہے کل سیٹر ہمیں آگے وہ پروموٹ کرنی ہوتی ہے کیونکہ سکل سینٹر کو کوئی بھی بندہ خود سے جوائن نہیں کر سکتا اس کو کسی اپنی پیمنٹ سینڈ کر دیتا ہے اس کے بعد اس کو ریفائی کرانے کے لیے اپنا لنک چاہیے ہوتا ہے کسی نہ کسی بندے کا تو اس میں ہوتا یہ آپ کو کمپنی سے کوئی بھی بندہ جو ہوگا وہ اپ کو ویریفائی کرنا ہوگا ٹھیک ہے اور آپ کو 70 پرسنٹ کمیشن اس کے سینٹر خود کرتا ہے یہ پاکستانی ویسے میں آپ کو ارننگ بولتی ہے تو یہ چار قسم ہوئیں کیا ان سے کمائی کرنا ٹھیک ہے؟
تنقیح از مجیب:اس سکل سائڈر ویب سائٹ( Skillsider website) میں 3 قسم کے پیکج ہیں :
1.Lite 2. Standard 3. Pro
جن کی الگ الگ قیمت ہے ان میں سے کسی پیکج کو خریدنا پڑتا ہے اور اور اس میں کچھ کورسز ہوتے ہیں جس میں آنلائن کمائی کا طریقہ بتایا جاتا ہےمثلا ویڈیو ایڈٹنگ کر کے کمائی کرنا،ریلز(Reels)،انسٹاگرام گروتھ (Instagram Growth)، یوٹیوب(Youtube)،ٹک ٹاک (Tiktok)کے ذریعے کمائی کرنا وغیرہ اور ایک کورسز ہے جس میں سکل سائڈر (Skillsider)سے کمائی کا طریقہ بھی بتایا جاتا ہے.
اس کی کمائی کا طریقہ یہ ہے کہ ایک پیکج خریدنے کے بعدکوئی بھی کسی کو دعوت(invite) دیتا ہے اور اس آدمی کو کورسزسیکھاتا ہے تو50 فیصد سے 90 فیصد منافع کمپنی دیتی ہے پھر وہ آدمی جس کودعوت (invite)دی تھی آگےجس کو بھی invite کرتاہے ہر شخص کے بدلے 10فیصد سے 20 فیصد منافع پہلے شخص کو ملتا ہے۔
نوٹ:کمپنی کا نام سکل سائڈر وویب سائٹ(Skillsider Website) اور اس کا لنک بھی موجود ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
سکل سائڈر وویب سائٹ(Skillsider Website)سے کمائی کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ یہ ملٹی لیول مارکیٹنگ (MLM)پر مشتمل ہے جو کہ جائز نہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved