• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سونے کا سیٹ، سونے اور پیسوں کے بدلے میں خریدنا

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے میں کہ زید کے پاس 20 گرام سونے کا زیور ہے، وہ اس کو تبدیل کرنے سونے کی دکان پر لے جاتا ہے، وہاں اسے 40 گرام سونے کا ایک سیٹ پسند آتا ہے، دکاندار اسے کہتا ہے کہ آپ کے سیٹ کی قیمت بیس ہزار روپے ہے، اور اس نئے سیٹ کی قیمت 40 ہزار روپے ہے، آپ پرانے سیٹ کے ساتھ مزید 20 ہزار روپے دے کر نیا سیٹ لے لیں۔ کیا یہ معاملہ جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ معاملہ جائز ہے۔

توجیہ: 40 گرام سونے میں سے 20 گرام سونا 20 گرام سونے کے بدلے میں ہو گا اور باقی 20 گرام سونا 20 ہزار روپے کے بدلے میں ہو گا۔

فتاویٰ تاتارخانیہ (10/37) میں ہے:

وإذا اشترى من آخر سيفاً محلى بفضة فيه خمسون درهماً وقيمة السيف، وحمائله وجفنه خمسون درهماً اشتراه بمائة درهم، وقبض السيف ونقد الخمسين، ولم ينقد الخمسين حتى افترقا فهو جائز. .…………………………………………………………… فقط والله تعالى أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved