• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ملازم کا طبی سہولیات کے لیے اپنی کمپنی کی انشورنس یا تکافل سے فائدہ اٹھانا جائز ہے ۔

استفتاء

ایک ملازم کو اس کی کمپنی تکافل دے رہی ہے ۔ کیا علاج کے لیے پالیسی لے سکتے ہیں ؟

وضاحت مطلوب ہے کہ

اس کا طریقہ کار کیا ہو گا ؟ کیا کمپنی  خود پریمیم  جمع کروائے  گی  یا ملازم کروائے گا ؟

جواب وضاحت

کمپنی خود پریمیم جمع کروائے گی ۔کچھ رقم ملازم کی تنخواہ سے کٹوتی ہو گی اور باقی رقم کمپنی ادا کرے گی ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

انشورنس یا تکافل کے جواز سے قطع  نظر ملازمین کو طبی سہولیات فراہم کرنا کمپنی پر قانونا لازم ہے اور اگر وہ اس کے لیے انشورنس یا تکافل کا راستہ اختیار کرتی ہے تو یہ اس کا اپنا فعل ہے تاہم ملازم کی لیے اس سے فائدہ اٹھانا جائز ہے ۔ نیز خواہ تکافل /یا انشورنس  کا کلیم کمپنی خود وصول کرے یا اس کی نمائندگی میں ملازم وصول کرے  دونوں  طرح  درست ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved