- فتوی نمبر: 7-312
- تاریخ: 10 جولائی 2015
- عنوانات: مالی معاملات > منتقل شدہ فی مالی معاملات
استفتاء
ایک مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ آج کل عصری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیان ہیں، اور سکول و کالج کے ذمہ دار حضرات طلبہ و طالبات سے چھٹیوں کی بھی فیس لیتے ہیں، جبکہ ظاہر ہے کہ ان دنوں میں پڑھائی نہیں ہوتی۔ تو کیا چھٹیوں کی فیس لینا جائز ہے؟ اگر جائز ہے تو کس بنیاد پر جائز ہے؟ اور اگر نا جائز ہے تو پھر جو لوگ جبراً یہ فیس لیتے ہیں تو کیا یہ جوابدہ ہونگے؟ شریعت کی روشنی میں تمام مسائل کی وضاحت فرمائیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل میں اضافہ فرمائے اور صراطِ مستقیم پر قائم و دائم رکھے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
سکول و کالج میں گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس لینا درست ہے۔ کیونکہ سکول و کالج میں طلباء کے داخلے کا معاہدہ سالانہ ہوتا ہے نہ کہ ماہانہ، اور چھٹیوں کے ایام پڑھائی کے ایام کے تابع ہوتے ہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved