- فتوی نمبر: 2-346
- تاریخ: 08 جون 2009
- عنوانات: مالی معاملات > منتقل شدہ فی مالی معاملات
استفتاء
قرآن مجید کے اوپر پیسے لینا جائز ہے یانہیں؟چاہے وہ ٹیوشن ہو یا وہ رمضان میں ختم ہو۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ٹیوشن پڑھانے کے پیسے لینا جائز ہے اور تراویح میں تلاوت قرآن پر پیسے لینا جائز نہیں ۔البتہ بغیر طے کئے کوئی دے دے تو لے سکتاہے۔
علی أن المفتی به مذهب المتأخرين من جواز الإستيجار علی تعليم القرآن ولإمامة والأذان للضرورة بخلاف استيجار علی التلاوة المجردة وبقية الطاعات مما لاضرورة إليه فإنه لا يجوز أصلاً. (شامی2/ 360)
© Copyright 2024, All Rights Reserved