• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

والدین کے ترکے کا ایک ساتھ حساب

استفتاء

***مرحوم فوت ہو گئے ان کے وارثوں زوجہ، چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ ترکہ میں ایک مکان پندرہ مرلے پر مشتمل ہے۔ ان کی وفات کے بعد ان کی زوجہ بھی فوت ہو گئی ہیں۔ ان کے ورثاء میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔

ترکہ کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار کیا ہو گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

چونکہ باپ اور ماں دونوں کی وارث صرف ان کی اولاد ہے اس لیے ایک دفعہ کا حساب لگانا کافی ہے۔ لہذا مذکورہ صورت میں جائیداد کے کل گیارہ حصے کریں گے، جن میں سے ہر بیٹے کو دو اور اور ہر بیٹی کو ایک حصہ ملے گا۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved