- فتوی نمبر: 1-125
- تاریخ: 19 اگست 2006
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک صاحب کے تین بیٹے اور چار بیٹیاں اور ایک بیوی ہے۔ جائیداد کل 3000000 روپے ہے۔ ان صاحب کی زندگی میں اولاد کے درمیان کیا تقسیم ہوگی اور ان صاحب کے مرنے کے بعد کیا تقسیم ہوگی۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
زندگی میں باپ کے لیے بہتر ہے کہ اپنی اولاد میں برابر برابر تقسیم کرنی چاہیے مرنے کے بعد اگر ورثاء کی ترتیب یہی ہو تو
کل ترکہ کے 80 حصے کر کے ان میں سے بیوی کو 10 حصے اور ہر بیٹے کو 14 حصے اور ہر بیٹی کو 7 حصے ملیں گے۔
لہذا 3000000 روپے کی تقسیم یوں گی کہ بیوی کو 375000 ملیں گے، اور ہر بیٹے کو 525000 روپے اور ہر بیٹی کو 262500 روپے ملیں گے۔
8×10= 80
بیوی 3 بیٹے 4 بیٹیاں
8/1 باقی
10x 1 10×7
10 70
10ٍٍ 14+14+14 7+7+7
© Copyright 2024, All Rights Reserved