- فتوی نمبر: 5-327
- تاریخ: 28 فروری 2013
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ہماری والدہ محترمہ بفضل خدا حیات ہیں۔ وہ اپنی مرضی اور خوشی سے اپنے زیور سے کچھ حصہ ہم بہن بھائیوں کو دینا چاہتی ہیں۔ ہم ایک بھائی اور چار بہنیں ہیں۔ اس کی تقسیم کس طرح ہوگی۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
انسان زندگی میں جو کچھ اپنی اولاد کو دے وہ وراثت نہیں ہوتی بلکہ اس کی حیثیت ہبہ اور گفٹ کی ہوتی ہے۔ اگر زندگی میں دینا چاہیں تو اس کے لیے بہتر یہ ہے کہ سب اولاد کو چاہے بیٹے ہوں یا بیٹیاں انہیں برابر برابر دیں۔ اور اگر لڑکے کو دو حصے اور لڑکی کو ایک حصہ دینا چاہیں تو ایسا بھی کرسکتے ہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved