• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ذوالحجہ اور رمضان کے دن اور راتوں کی فضیلت

استفتاء

احادیث مبارکہ میں عشرہ ذو الحجہ کی دن اور راتوں کی فضیلت ہے کہ کسی اور دن میں  نہیں تو رمضان المبارک کی دن راتوں اور آخری عشرہ کی فضیلت کو کس طرح سمجھیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

محدثین نے ان دونوں کی یہ تفصیل  ذکر کی ہے کہ راتوں کے اعتبار سے رمضان کا آخری عشرہ افضل ہے کیونکہ اس میں لیلۃ القدر ہے اور دنوں کے اعتبار سے عشرہ ذوالحجہ افضل ہے کیونکہ اس میں یوم عرفہ ہے جو کہ تمام  دنوں کا  سردار ہے۔

مرقاۃ المفاتیح(3/1082) ميں ہے:

والمختار ‌أن ‌أيام ‌هذه ‌العشر أفضل ليوم عرفة، وليالي عشر رمضان أفضل لليلة القدر ; لأن يوم عرفة أفضل أيام السنة، وليلة القدر أفضل ليالي السنة

لمعات التنقیح (4/475) میں ہے:

والمختار أن أيام هذه العشرة أفضل لما فيها ‌من ‌يوم ‌عرفة، وليالي عشرة رمضان لما فيها من ليلة القدر، وهذا هو القول الفصل

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved