- فتوی نمبر: 5-333
- تاریخ: 02 جون 2013
- عنوانات: مالی معاملات > آن لائن کمائی > مروجہ آن لائن کمپنیاں
استفتاء
****گولڈن چین انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے ایک انتہائی قابل اور بھروسہ مند ڈسٹری بیوٹر ہیں۔ انہوں نے گولڈن چین انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کی مصنوعات اور طریقہ کاروبار کو بہت اچھے انداز سے سمجھا ہے۔****گولڈن چین انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کے مارکیٹنگ سسٹم ( طریقہ کاروبار) کو مفتیان کرام کے سامنے رکھ کر ان کی رائے اور مشوروں کو ہمارے مختلف ڈسٹری بیوٹر کے اعتماد کے لیے سامنے لانا چاہتے ہیں۔ تاکہ کمپنی کی تمام پروڈکٹس ہر گھر میں پہنچ سکے۔ ہم ان کے جذبے کو سراہتے ہیں۔ محمد لقمان صاحب نے جو کچھ بھی گولڈن چین انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ ریفرل مارکیٹنگ کے تعارف کمپنی کی مصنوعات اور طریقہ کار کے حوالے سے مفتیان کرام کے سامنے رکھا ہے ہم اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ اس تمام تفصیل سے ہٹ کر اور کوئی بھی بات پوشیدہ نہیں رکھی گئی اور ان میں سے کوئی بات بھی معمولہ تبدیلی بھی نہیں رکھتی۔ ہم ان باتوں کی تصدیق کرتے ہیں اور یہ بھی اگر معزز مفتیان کرام ان میں سے کسی بات کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تو ہم انشاء اللہ ان کے مشوروں کو سراہیں گے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اس طرح کی کمپنیوں کے بارے میں ہم بارہا فتویٰ جاری کرچکے ہیں کہ ان میں شرکت ناجائز ہے کیونکہ ان سب کا بنیادی طریقہ اور خرابی یکساں ہوتی ہے کہ بعد میں آنے والے ممبروں کا معاوضہ اولین ممبروں کو دیا جاتا ہے۔ چاہے انعام کے عنوان سے یا کمیشن و بونس کے عنوان سے۔ اس کمپنی میں بھی یہ خرابی بدستور موجود ہے۔ اس لیے اس میں شرکت ناجائز ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved