• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

الٹرا ساؤنڈ والے ڈاکٹر کا ایکسرے کا رپورٹ تیار کرنے پر اجرت لینا

استفتاء

جب میں یعنی***انچارچ ایکسرے ایک  دو مہینہ کے لیے غیر موجود ہوں تو ایکسرے کی رپورٹ بھی الٹراساؤنڈ والے ڈاکٹر صاحب لکھتے ہیں اور کارڈیکس کلینک سے طے شدہ رقم بطور فیس لے لیتے ہیں۔ خواہ کارڈیکس کلینک نے اس مریض کو ڈسکاؤنٹیڈ پرائس یا بالکل مفت ہی کیا ہو۔ کیا ہمارا یہ معاملہ شرعاً جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ معاملہ جائز ہے۔ جب کہ وہ ڈاکٹر صاحب اس رپورٹ کو لکھنے کی صلاحیت و قابلیت رکھتے ہیں۔

يشترط أن تكون الأجرة معلومة. . ( المجلة، المادة: 450 )

يشترط في الإجارة أن تكون المنفعة معلومة بوجه يكون مانعاً للمنازعة. ( المجلة، المادة : 451 )

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved