• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ایکسپائر دوائی کی وجہ مریض ہلاک ہوگیا

استفتاء

میڈیکل سٹور والے نے زائد المیعاد دوائی بیچ دی اور مریض اس کی وجہ سے ہلاک ہوگیا یا اس کو ضرر لاحق ہوگیا تو میڈیکل سٹور والے پر ضمان واجب ہوگا یا نہیں؟ میڈیکل سٹور والے کے  تعمد اور خطا سے فرق آئے گا؟ اگر اس پر ضمان آتا ہے تو شبہ یہ ہے کہ وہ تو مباشر نہیں، مباشر تو مریض  یا اس کا ولی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر زائد المیعاد دوا ایسی  ہو کہ زائد مدت گذرنے پر وہ مضر اور مہلک بن گئی ہو اور سٹور والے نے اسے فروخت کیا ہو اور مریض اس کے استعمال سے ہلاک ہوگیا ہو تو وہ اس طرح سے اس پر ماخوذ ہوگا کہ اس نے مریض کو دوا کے دھوکے میں زہر دیا ہے۔ لہذا اس پر تعزیر آئے گی۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved