- رابطہ: 3082-411-300 (92)+
- ای میل: ifta4u@yahoo.com
- فتوی نمبر: 25-178
- تاریخ: اگست 15, 2024
- عنوانات: مالی معاملات, وراثت کا بیان
استفتاء
گودام و دکان 343 SF تقریباً
مالکان
ملک ** | ملک ** | ملک ** | ملک ** |
وفات 7.10.11 | وفات 7.7.21 | ||
بیوہ بیٹی بیٹا بیٹا | بیوہ بیٹی بیٹی بیٹی | ||
چار بھائی /343(sf) 85.75 سکیئر فٹ فی کس |
اس جگہ کی پیمائش کے حصے کی تقسیم بتا دیں جبکہ مذکورہ جگہ چار بھائیوں نے مشترکہ پیسوں سے خریدی ہے، جوکہ اپنی ذاتی رقم تھی کیونکہ کاروبار کرتے تھے اپنے پیسوں سے اُس رقم سے یہ جگہ خریدی ہے۔
چاروں بھائیوں نے برابر برابر پیسے ملا کر گودام خریدا تھا۔ چار بھائیوں میں سے ایک بھائی ملک **پہلے فوت ہوئے تھے اور اب دوسرے بھائی ملک **فوت ہوئے ہیں۔ گودام میں سے صرف ملک **کے حصے کی تقسیم مطلوب ہے۔ اُن کے ورثاء میں بیوی، 3بیٹیاں،2بھائی اور 3بہنیں ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
گودام 343سکیئرفِٹ کی ابتدائی تقسیم کے لحاظ سے چار بھائیوں میں سے ہر بھائی کا حصہ 85.75 سکیئر فِٹ بنتا ہے۔ اس کے بعد ملک **کے حصہ میں آنے والے حصے 85.75سکیئرفٹ کی تقسیم اس طرح ہوگی کہ 85.75سکیئر فٹ کو 504حصوں میں تقسیم کرکے ان میں سے **کی بیوی کو 63حصے(10.718سکیئرفِٹ)، اس کی تین بیٹیوں میں سے ہر ایک کو 112حصے (19.055سکیئرفٹ)، اس کے دو بھائیوں (ملک **اور ملک **) میں سے ہر ایک کو 30 حصے (5.104سکیئرفٹ) اور اس کی تین بہنوں میں سے ہر ایک کو 15حصے (2.552سکیئر فٹ) ملیں گے ۔
24×21= 504 ملک ***85.75 (sf)
بیوی | 3بیٹیاں | 2بھائی | 3بہنیں |
8/1 | 3/2 | عصبہ | |
3×21 | 16×21 | 5×21 | |
63 | 336 | 105 | |
63 | 112+112+112 | 30+30 | 15+15+15 |
10.718(sf) | 19.055(sf) فی کس | 5.104(sf) فی کس | 2.552فی کس |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved