• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

طلاق رجعی کے بعد ایسے الفاظ کا ذکر جس کی وجہ وہ بائن بن جائے

استفتاء

طلاق نامہ

دستاویز طلاق نامہ بحق زوجہ بنام *** بن***

منکہ*** ولد محم*** کا ہوں جوکہ جواب نہ ملنے اور روز روز کا جھگڑا ختم کرنے کے لیے اپنی اپنی چیزیں ، زیورات واپس وصول پائے ہیں۔ اور لڑکی  نے طلاق حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام چیزیں وصول کرلی ہیں۔

لہذا تمام قوانین کے تحت میں**** کو طلاق دیتاہوں ،اور آج سے *** مذکور ہ سے کسی قسم کا حق وزوجیت نہ ہے ۔ اب وہ جدہر چاہے اپنی زندگی گزارنے کا حق رکھتی ہے بعد نکاح ثانی بھی کرنے تو مجھے کوئی عذر نہ ہے  ، اور نہ ہی آئندہ ہوگا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

منسلکہ طلاق نامہ کی روسے ایک طلاق بائنہ واقع ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے نکاح ختم ہوگیا ہے۔ اگر میاں بیوی چاہیں تو دوبارہ نکاح کرکے آپس میں رہ سکتے ہیں ۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved