- تاریخ: 10 اکتوبر 2005
- عنوانات: عبادات > منتقل شدہ فی عبادات
استفتاء
قرآن مجید کی قسم کھانا کیسا ہے ؟ مثلاً زید (فرضی نام)نے قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر قرآن کی قسم کھائی ہے کہ میں فلاں کام نہیں کروں گا ۔ پھر اس نے وہ کام کر لیا ۔ تو کیا زید قسم توڑنے والا ہو گا یا نہیں ؟ اور نتیجتاً کفارہ لازم آئے گا یا نہیں ؟
نوٹ:زید نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر زبان سے یہ الفاظ ادا کیے کہ میں قرآن کی قسم کھاتا ہوں کہ میں فلاں کام نہیں کروں گا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
واضح رہے کہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانے سے قسم ہو گئی اور اس قسم کو توڑنے سے کفارہ بھی لازم آئے گا۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved