- فتوی نمبر: 10-133
- تاریخ: 21 ستمبر 2017
- عنوانات: مالی معاملات > آن لائن کمائی > مروجہ آن لائن کمپنیاں
استفتاء
ویب سائٹ ڈیو منی کلب ہے جس میں فری اکاؤنٹ بنتا ہے اور اس میں اشتہار ہیں مختلف جس کو دیکھنے سے آپ کو 100 ڈالر میں سے 10 فیصد حصہ ملتا ہے۔ اور یہ پیسے نکالے بھی جا سکتے ہیں، آپ جتنے اشتہار دیکھیں گے اتنے فیصد آپ کے اکاؤنٹ میں جائیں گے۔ کیا یہ جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اشتہارات کا دیکھنا ایسا عمل نہیں جو شرعاً اجارہ کے قابل ہو اس لیے یہ معاملہ درست نہیں۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved