• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بچوں کو ویڈیو گیمز لا کر دینا

استفتاء

عرض یہ ہے کہ لوڈو، کیرم بورڈ، سنوکر اور اسی طرح کی ویڈیو گیمز جو موبائلز میں ہوتی ہیں یہ سب گیمیں اگر بچوں کو گھر لا کر دی جائیں اور بچے آپس میں کھیلیں اور کبھی کبھی والدین بھی بچوں کی دل جوئی کے لیے ساتھ شریک ہو جائیں۔ ایسا کرنے کی وجہ یہ ہے کہ بچے اگر باہر جائیں گے تو خراب ہو جائیں گے کیونکہ باہر کا ماحول خراب ہوتا ہے ایسی جگہوں پر لڑکے آپس میں گالی گلوچ کرتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی تربیت خراب ہوتی ہے۔ اس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ بڑوں یعنی بالغ افراد کے لیے لڈو، کیریم بورڈ، سنوکر کھیلنا جائز نہیں، البتہ بچوں کے لیے ان کا کھیلنا جائز ہے۔

2۔ جو ویڈیو گیمز جاندار کی تصویر یا کارٹون والی ہوں یا میوزک والی ہوں وہ ناجائز ہیں لہذا ایسی گیمز لا کر نہ دیں۔ اور جو گیمز جاندار کی تصویر اور میوزک سے خالی ہوں  وہ لا کر دے سکتے ہیں۔ البتہ ایسی گیمز کہ جس سے شریعت نے منع کیا ہو جیسے شطرنج تو ایسی گیمز بھی ناجائز ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved