- فتوی نمبر: 32-11
- تاریخ: 23 مارچ 2025
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت > گناہ کے کاموں میں استعمال ہونے والی اشیاء کی خرید و فروخت
استفتاء
کوئی گاہک اگر نابالغ لڑکےکی سونے کی انگوٹھی خریدنے کے لیے آئے تو اس کو انگوٹھی فروخت کرسکتے ہیں یا نہیں ؟
تنقیح: مذکورہ ا نگوٹھی خاص لڑکوں کے ڈیزائن پر بنی ہوئی ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ایسی انگوٹھی کو فروخت کرنا جائز نہیں ہے۔
ہندیہ(5/331) میں ہے:
وما يكره للرجال لبسه يكره للغلمان والصبيان؛ لأن النص حرم الذهب والحرير على ذكور أمته بلا قيد البلوغ والحرية، والأثم على من ألبسهم؛ لأنا أمرنا بحفظهم.
الدرالمختار (9/595)ميں ہے:
فاذا ثبت كراهة لبسها للتختم ثبت كراهة بيعها وصيغها لما فيه من الاعانة على ما لا يجوز وكل ما ادى الى ما لا يجوز لا يجوز
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved