• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

قبرستان کے لیے وقف زمین پر مدرسہ بنانا

استفتاء

5 مرلہ زمین قبرستان کے لیے وقف کررہے ہیں اپنی فیملی کے لیے ۔کیا اس کے اوپر مدرسہ بنا سکتے ہیں؟

وضاحت مطلوب ہے: وقف کردیا ہے یا کرنا ہے؟ اگر کردیا ہے تو کس نیت سے کیا ہے؟

جواب وضاحت: وقف  نہیں کیا ابھی ارادہ کیا ہے کہ نیچے اپنی فیملی کے لیے قبرستان اور  چار پلر لگا کر اوپر مدرسہ بنادیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

واقف (وقف کرنے والا) اپنی مملوکہ اشیاء جس مصرف کے لیے جس طرح وقف کرنا  چاہے کرسکتا ہے بشرطیکہ وہ معصیت نہ ہو لہٰذا مذکورہ صورت میں وقف کرتے وقت مذکورہ نیت کرلی جائے تو  زمین قبرستان کے لیے وقف کرکے اس کے اوپر چھت ڈال کر  مدرسہ بناسکتے ہیں۔

شامی(6/561) میں ہے:

إن ‌شرائط ‌الواقف ‌معتبرة إذا لم تخالف الشرع وهو مالك، فله أن يجعل ماله حيث شاء ما لم يكن معصية وله أن يخص صنفا من الفقراء، وكذا سيأتي في فروع الفصل الأول أن قولهم شرط الواقف كنص الشارع أي في المفهوم والدلالة، ووجوب العمل به

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved