- فتوی نمبر: 34-290
- تاریخ: 08 جنوری 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ہمارا بھائی زید ولد خالد صحیح العقیدہ سنی مسلمان تھا۔ 12 جنوری 2021 کو بھائی کا انتقال ہوگیا، جس وقت بھائی کا انتقال ہوا ہمارے والد بھی حیات تھے اور اب وفات پا چکے ہیں اور والدہ بھائی زید سے پہلے فوت ہو گئی تھیں۔ مرحوم زید کی ایک بیوہ ، دوبیٹیاں ،چار بہنیں اور دو بھائی حیات ہیں مرحوم کے نام 600 مربع فٹ کا ایک مکان ہے اور 11 مرلے 108 فٹ زرعی زمین کا ایک پلاٹ ہے اس کی شرعی تقسیم کے بارے میں رہنمائی فرما دیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحوم (زید )کی کل وراثت کے 192 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 24 حصے (12.5 فیصد)مرحوم (زید ) کی بیوی کو، 64 حصے (33.33 فیصد فی کس) مرحوم (زید ) کی دونوں بیٹیوں میں سے ہر بیٹی کو، 10 حصے ( 5.20 فیصد فی کس) مرحوم (زید ) کے دونوں بھائیوں میں سے ہر بھائی کو،5 حصے (2.60 فیصد فی کس) مرحوم (زید ) کی چاروں بہنوں میں سے ہر بہن کو ملیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved