- فتوی نمبر: 31-388
- تاریخ: 20 اپریل 2026
- عنوانات: مالی معاملات > آن لائن کمائی > مروجہ آن لائن کمپنیاں
استفتاء
کیا Binomo (بینومو) ایپلی کیشن سے کمائی کرنا جائز ہے؟
تنقیح از مجیب: یہ ایک ایپلی کیشن ہے جس میں سب سے پہلے اکاؤنٹ بنایا جاتا ہے اور اس کے بعد اس میں رقم جمع کروائی جاتی ہے اس کے بعد اس ایپلی کیشن میں مختلف ممالک کی کرنسیاں ظاہر ہورہی ہوتی ہیں ان میں سے کسی ایک ملک کی کرنسی کی ٹریڈ لگائی جاتی ہے، ٹریڈ لگانے کا مطلب یہ ہے کہ ایک گراف ہوتا ہے جس میں متعلقہ کرنسی کا ریٹ اوپر نیچے ہوتا نظر آتا ہے ، اکاؤنٹ ہولڈر کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ میں جمع شدہ رقم میں سے کچھ رقم داؤ پر لگاتا ہے کہ اگلے دو منٹ بعد یہ گراف موجودہ حالت سے اوپر جائے گا یا نیچے آئے گا جیسے اس نے کہا ہوتا ہے اگر تو ویسے ہی ہوجاتا ہے یعنی اس نے گراف کے اوپر ( اَپ ) ہونے پر اپنے پیسے لگائے ہوں اور گراف اوپر چلا (اَپ ہو) جائے تو اس نے جو رقم لگائی ہوگی اس پر اس کو نفع ملے گا ورنہ اس کی رقم چلی جائے گی۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ ایپلی کیشن جوے پر مشتمل ہے اس لیے شرعی لحاظ سے اس سے کمائی کرنا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved