• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نو بیٹوں، دو بیٹیوں اور بیوی میں وراثت کی تقسیم

استفتاء

ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ، ان کے ورثاء میں بیوی، نو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔جب ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوا تو اس وقت ہمارے دادا جان اور دادی جان اس دنیا میں موجود نہیں تھے ان کا انتقال ہو چکا تھا۔ والد صاحب کا ترکہ ان کے ورثاء میں کس طرح تقسیم ہوگا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں والد کے کل ترکہ  کے 160 حصے کیے جائیں گےجن میں سے مرحوم کی بیوہ کو 20 حصے (12.5فیصد)، مرحوم کی ہر بیٹی کو 7 حصے (4.375 فیصد فی کس) اور ہر بیٹے کو 14 حصے (8.75فیصد فی کس)ملیں گے۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

8×20=160

بیوی 9بیٹے 2 بیٹیاں
ثمن عصبہ
1 7
1×20 7×20
20 140
20 14+14+14+14

14+14+14+14+14

7+7

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved