- فتوی نمبر: 35-324
- تاریخ: 01 جون 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > نکاح کا بیان > مہر کا بیان
استفتاء
ایک شخص نے بوقتِ نکاح 6تولے زیور سونا حق مہر معجل ادا کردیا ہے اب اس کی طلا ق ہوگئی ہے تو حق مہر شرعی طور پر بیوی کا ہوگا یا خاوند کا ہوگا؟
وضاحت مطلوب ہے: رخصتی سے پہلے طلاق ہوئی ہے یا بعد میں؟
جواب وضاحت: رخصتی کے 6 سال بعد بیو ی کا طلاق کا مطالبہ ہے جبکہ کوئی اولاد نہیں ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بیوی کا ہوگا۔
توجیہ: رخصتی کے بعد پورا حق مہر شوہر کے ذمہ واجب ہوجاتا ہے۔
ہندیہ (1/303) میں ہے:
والمهر يتأكد بأحد معان ثلاثة: الدخول، والخلوة الصحيحة، وموت أحد الزوجين سواء كان مسمى أو مهر المثل حتى لا يسقط منه شيء بعد ذلك إلا بالإبراء
البنایہ شرح الہدایہ (5/137) میں ہے:
وإذا خلا الرجل بامرأته وليس هناك مانع من الوطء، ثم طلقها فلها كمال المهر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved
