- فتوی نمبر: 32-270
- تاریخ: 03 جون 2026
- عنوانات: مالی معاملات > آن لائن کمائی > مروجہ آن لائن کمپنیاں
استفتاء
Affiliate Marketing کے ذریعے کمائی کرنا کیسا ہے؟ کیا یہ حلال ہے؟ کچھ اسلامی ادارے اس کو حلال کہتے ہیں۔ کچھ اس کو کمیشن کا کاروبار کہہ کر حلال کہتے ہیں۔
Affiliate Marketing کے ذریعے کمائی کرنے کا طریقہ:
اس میں ایک کمپنی اپنی ویب سائٹ کے ذریعے اپنی پراڈکٹ بیچ رہی ہوتی ہے۔ اس ویب سائٹ پر ایک بندہ اکاؤنٹ بناتا ہے اور اپنے سوشل میڈیا (واٹس ایپ، فیس بک وغیرہ) کے ذریعے کمپنی کی پراڈکٹ لگاتا ہے۔ جس کو کسٹمر خریدتا ہے اور اس پر کمپنی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اشتہار لگانے والے کو کمیشن دیتی ہے۔ خریدار کو پوری قیمت پر ہی پراڈکٹ دی جاتی ہے خریدار سے اضافی رقم کا مطالبہ نہیں کیا جاتا۔
سوال یہ ہے کہ کمپنی کی حلال / جائز پراڈکٹ اپنی ویب سائٹ وغیرہ پر لگائیں تو اُس میں کچھ ویڈیوز کے ذریعے اس پراڈکٹ کی معلومات دی جاتی ہیں۔ ان ویڈیوز میں بیک گراؤنڈ پر میوزک ہوتا ہے اور بغیر میوزک کی بھی ہوتی ہیں تو :
(۱)کیا ایسی پراڈکٹ اپنی ویب سائٹ پر دکھا کر کمائی کرسکتے ہیں؟
(۲) اور اس کمائی کا کیا حکم ہے؟
(۳)جن پراڈکٹس میں عورتوں کی تصویر، ویڈیوز ہوں اُن کا کیا حکم ہے؟
(۴) کیا ایسی پروڈکٹ کے ذریعے کمائی کی جاسکتی ہے؟ اور آج کل تو ہر پروڈکٹ میں زیادہ تر ایسے ہی ویڈیوز، تصویر ہوتی ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
(۱)ایسی پراڈکٹ اپنی ویب سائٹ پر لگانا اور اس طریقے سے کمائی کرنا گناہ کا کام ہے۔
(۲) ایسی کمائی حلال ہے۔
(۳) ایسی پراڈکٹس لگانا بھی گناہ کا کام ہے۔
(۴) مذکورہ صورت میں کمائی تو حلال ہے البتہ پراڈکٹس میں جاندار کی تصاویر یا میوزک شامل کرنا گناہ کی بات ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved