- فتوی نمبر: 26-15
- تاریخ: 09 جون 2026
- عنوانات: عقائد و نظریات > بدعات و رسومات
استفتاء
1۔میرے ابوجی وفات پاگئے ہیں کیا میں اُن کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی خود کرکے اور مجلس میں کرواکے خود ختم شریف پڑھ کر ایصال ثواب کر سکتی ہوں؟
2۔اورکس کس طرح سے میں اُن کو ایصالِ ثواب کر سکتی ہوں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔انفرادی طور پر قرآن وغیرہ پڑھ کر ایصال ثواب کر سکتی ہیں۔ قرآن خوانی کے لیے مجلس کرنا درست نہیں۔
2۔کوئی بھی کارخیر(نیکی کا کام) کرکے ایصال ثواب کیا جاسکتا ہے۔ بس اتنا خیال رہے کہ ایصال ثواب اپنے اپنے طور پر کیا جائے اس کے لیے کوئی اجتماعی نظم نہ بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved