• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

عبقری کے حوالے سے کچھ سوالات

استفتاء

عبقری حویلی کے بابرکت دروازے

خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کے لیے دوبارہ کھل رہے ہیں!

آیئے! شیخ الوظائف کی سرپرستی میں تین دن گزاریئے اور قسمت سنوار لیجئے!

یقیناً یہ تین دن آپ اور آپ کی نسلوں کے لیے بھی ہمیشہ کی خوشحالیاں، کامیابیاں اور مسائل کا آخری حل ہونگے۔

ابھی تک جو بھی عبقری حویلی میں خدمت کے لیے گیا، اللہ تعالیٰ نے اس پر عنایات کی بارش کی۔ شیخ الوظائف کی طرف سے ان کو ایسی دُعا ملی، جس کی تاثير اکیس نسلوں تک چلتی ہے۔ اس کے علاوہ بے شمار نعمتوں سے اپنی جھولیاں بھر کر لوٹے اور مرادیں پاگئے۔

جس نے بھی یہ نوافل پڑھے مرادیں پاگیا!

قلعہ دراوڑ کے شاہی قبرستا ن کے اندر موجود مسجد کے انوکھے انکشافات کوئی مراد ہو؟ جو پوری نہ ہوتی ہو! تو قلعہ دراوڑ کے  شاہی قبرستان کی مسجد میں جائیں، وہاں دو رکعت نماز نفل پڑھیں، اس کے بعد ایک تسبیح آیۃ الکرسی کی پڑھیں، اگر آیۃ الکرسی نہ آتی ہو تو ایک تسبیح درود شریف کی پڑھ لیں۔ ان شاء اللہ! مرادیں پوری ہوں گے۔ آج تک وہاں جا کر جس نے بھی یہ نفل پڑھے، کبھی ناکام نہیں لوٹا۔ آپ بھی جائیں اور اللہ سے اپنی مرادی پوری کروائیں۔

مسجد میں قبولیت دُعا اور مرادیں پوری ہونے کی وجہ یہاں سالہا سال بڑے بڑے اولیاء، صلحاء  اور بڑی بڑی ہستیوں نے ذکر، اعمال، تسبیحات اور چلے کیے ہیں۔ جن کی برکات آج بھی موجود ہیں۔

بہاولپور میں قلعہ دراوڑ کے شاہی قبرستان میں نواب صادق محمد خان عباسی کے مقبرہ کے سامنے یہ قدیم مسجد(اولیاء کی چلہ گاہ) واقع ہے۔

چلیں شیخ الوظائف کے ہمراہ حویلی چلیں!

آیئے! اپنے نصیب اور مقدر کا پودا لگائیں

شیخ الوظائف عبقری حویلی احمد پور شرقیہ میں موجود ابھی جائیں! اپنے اور اپنے پیاروں کے مقدر، نصیب اور بخت چمکا لیں!

عبقری حویلی احمد پور شرقیہ میں شیخ الوظائف پودے لگانے کے لیے موجود ہیں، عبقری حویلی میں پودے موجود ہیں، آیئے! دو یا تین دن کے لیے عبقری حویلی میں تشریف لائیں اور اپنے، اپنی نسلوں، اپنے عزیزوں، اپنے پیاروں کے نصیب، مقدر اور بخت کا پودا لگائیں۔

شیخ الوظائف کی دعوت پر آیئے! شیخ الوظائف عبقری حویلی میں ہی موجود ہیں۔

نوٹ: حسب موسم بستر ضرور ہمراہ لائیں، بستر کے بغیر آنا سختی سے منع ہے۔ تین وقت لنگر کا وسیع انتظام ہے۔

خواتین ہرگز تشریف نہ لائیں۔

عبقری حویلی میں شیخ الوظائف نے پودا لگایا، جس کی وی ڈیو دیکھنا ہرگز نہ بھولیں، وی ڈیو کا لنک ڈسکرپشن میں موجود ہے۔

ہجویری محل! خدمت والوں کے لیے رحمت، برکت، عظمت شان و شوکت پانے کے دروازے کھل گئے!

ہجوی محل میں  ’’آستانہ منت مراد‘‘

کی تعمیر زور و شور سے جاری ہے، جس کا افتتاح شیخ الوظائف 7مارچ کو خود فرمائیں گے۔

ہر عمل، نقش، تعویذ، اکابر اور اولیاء کرام کی مستند کتب سے مکمل حوالہ جات کے ساتھ دیا گیا ہے تاکہ امت مسلمہ کو کلام الٰہی کی تاثیر دی جائے نہ شرک اور نہ ہی بدعت !

مخلصین کا شدت سے اصرار تھا کہ ہمیں عبقری ہجویری محل میں خدمت کی اجازت دی جائے، الحمد للہ! شیخ الوظائف نے اجازت عنایت فرمادی۔ آپ وہاں جائیں اور خدمت کرکے اپنے اور اپنی نسلوں کے نصیب مقدر جگالیجئے! پورے ملک کے مخلصین  کو اجازت عام ہے۔

نوٹ: کسی سے رابطہ کی ضرورت نہیں بس عبقری ہجویری محل جائیں، وہاں موجود منتظمین سے مل کر خدمت شروع کردیں۔ توجہ کیجئے! ہمت حوصلہ والے جوان جائیں، خواتین اور بچے ہرگز نہ جائیں، حسب موسم بستر ہمراہ ضرور لائیں! 5،3،2،1 یا 7دن قیام کر سکتے ہیں۔ لنگر کا انتظام ہوگا۔

شیخ الوظائف کی سکھر آمد!

26فروری 2021ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء

آپ کے ہر مسئلہ، الجھن، جادو، پریشانی، مشکل کا آخری حل

 درس میں آتے ہوئے اپنے ہمراہ ایک جائے نماز(یا کوئی بھی پاک کپڑا) لائیں، درس میں جہاں بھی بیٹھیں، اپنے نیچے یہی جائے نماز رکھیں۔ گھر جاتے جائے نماز یا کپڑا گھر لے جائیں۔ جو بھی عمل آپ اس جائے نماز پر کریں گے قبول ہوگا۔ اس جائے نماز کے استعمال سے آپ کے گھر کی تمام پریشانیاں، جادو،  جنات، الجھنیں، بیماریاں، تنگدستی، کاروباری بندشیں، رشتوں کی بندشیں، گھریلو جھگڑے، ناچاقیاں، اولاد کی نافرمانی سب ختم ہوجائیگی۔ ان شاء اللہ

نوٹ: کورونا ایس او پیز کا لازمی خیال رکھیں۔ خواتین ہر حالت میں شامل ہو سکتی ہے۔

پتہ: ********

عبقری حویلی روحانی اجتماع

19، 20، 21فروری جمعۃ، ہفتہ، اتوار 2021ء احمد پور شرقیہ

خوشخبری! پہلی مرتبہ لیجئے دنیا کا سب سے طاقتور تعویذ!

اجتماع میں ضروری شریک ہوں

شیخ الوظائف اپنی اجازت سے خود یہ تعویذ لکھوائیں گے!

دنیا کا آخری جادو، نظر بد، ضدی جنات، دیو، چڑیل سے نجات! کاروباری و رشتہ کی بندش، گھریلو الجھنوں، آپس کی ناچاقی! بس یہ تعویذ لیجئے اور ان تمام مسائل سے دنوں میں چھٹکارہ پایئے۔

مزید معلومات کیلئے اس نمبر پر رابطہ کریں۔ ****** کورونا ایس او پیز کا لازمی خیال رکھیں۔ خواتین کے لیے علیحدہ باپردہ بلڈنگ کا انتظام ہوگا، حسب موسم بستر ہمراہ ضروری لائیں،

پتہ: عبقری حویلی محبت پور موڑ مین جی ٹی روڈ الحمد کاٹن فیکٹری(عباسیہ چوک سے دو کلو میٹر لاہور یا بہاولپور کی طرف جاتے ہوئے دائیں طرف عبقری حویلی ہے)

یہ جو باتیں بیان کی گئی ہیں، کیا یہ ٹھیک ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ باتیں انتہائی مبالغہ آمیز ہیں اور قرآن و سنت کی روشنی میں ان کی کوئی حیثیت نہیں۔ مزید تفصیل دیکھنی ہو تو حضرت تھانویؒ کی کتاب ’’عملیات و وظائف کی شرعی حیثیت‘‘ میں دیکھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved