• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

تقسیم میراث کی ایک صورت

استفتاء

گزارش ہے کہ میرے بڑے  بھائی زید کا جب انتقال ہوا تو اس وقت میرے والد صاحب حیات تھے۔ میں نے یہ پوچھنا ہے کہ بھائی کی جائیداد میں میرے والد صاحب کا چھٹا حصہ بنتا ہے یا نہیں بنتا ؟ مجھے تحریری طور پر فتویٰ لکھ کر دیدیں۔

وضاحت مطلوب ہے کہ جب زید کا انتقال ہوا تو اس وقت ان کے   ورثاء کون کون  تھے؟

جواب وضاحت:  جب زید کا انتقال ہوا تو اس وقت ان کے ورثاء مندرجہ ذیل تھے(1) زید کی بیوی  (2)اور چھ بچے(3 بیٹے ، 3 بیٹیاں )   اور والد صاحب۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں شہزاد آفتاب انور  کی جائیداد میں ان کے والد کا  چھٹا (1/6 )     حصہ بنتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved