- فتوی نمبر: 26-250
- تاریخ: 29 جون 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک مسئلہ پوچھنا تھا آپ سے کہ ایک شخص فوت ہوگیا ہے اس کے ترکے میں 5000 کی رقم ہے اس کو 4 بیٹیوں اور 3 بیٹوں میں تقسیم کرنا ہے،شرعی طور پر ہر حصہ دار کی جو رقم بنتی ہے وہ آپ بتادیں ؟ شکریہ۔
وضاحت مطلوب ہے کہ: (1) کیا میت کی بیوی زندہ ہے ؟ (2) میت کے والدین زندہ ہیں یا نہیں؟ اگر فوت ہوگئے ہیں تو میت سے پہلے فوت ہوئے ہیں یا بعد میں؟
جواب وضاحت: (1)جی زندہ ہے۔ (2) فوت ہوچکے ہیں،اور میت سے پہلے فوت ہوئے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں 5000 ہزار میں سے بیوہ کو 625 روپے، ہر بیٹی کو 437 روپے اور ہر بیٹے کو 875 روپے دیے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved