- فتوی نمبر: 26-318
- تاریخ: 30 جون 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہےہم 3 بھائی اور 3 بہنیں اور ایک والدہ ہیں۔ہمارے والد صاحب کی وراثت میں 40 لاکھ روپے ہیں برائے مہربانی اس کو شریعت کے مطابق تقسیم فرمادیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل مال(4000000)روپےکو 72 حصوں میں تقسیم کرکے ان میں سے بیوی کو 9 حصے یعنی (500000)روپے اور ہر بیٹے کو14 حصے یعنی (777778)روپے اور ہر بیٹی کو7 حصے یعنی (388889)روپے ملیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved