- فتوی نمبر: 26-319
- تاریخ: 30 جون 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک شخص فوت ہوا جس کی 2بیویاں 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں تھیں پہلی بیوی کی اولاد میں 2 بیٹیاں اور 1 بیٹا ہے اور دوسری بیوی کی اولادمیں3 بیٹے اور2 بیٹیاں ہیں پہلی بیوی کا انتقال اس شخص کی زندگی میں ہی ہوگیا تھا۔اس کے بعد دوسری بیوی کا بھی انتقال ہوگیا اس وقت دوسری بیوی کی والدہ اور 2 بھائی 1 بہن زندہ تھیں،جبکہ والد پہلے ہی فوت ہوگئے تھے۔پھر دوسری بیوی کی ایک بیٹی فوت ہوگئی جوکہ غیر شادی شدہ تھی اور اس کے بعد دوسری بیوی کی والدہ بھی فوت ہوگئی۔دوسری بیوی کی والدہ کے ورثاء میں ان کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی تھی ۔سوال یہ ہے کہ اس شخص کا ایک مکان ہے جس کی قیمت ستر لاکھ روپے ہے اس کی تقسیم تمام ورثاء میں کیسے ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل مال) ستر لاکھ 7000000)میں سے پہلی بیوی کے بیٹے کو )1020833 ( روپے اورپہلی بیوی کی 2 بیٹیوں میں سے ہر ایک کو)510417(روپےملیں گے،اور دوسری بیوی کے 3 بیٹوں میں سے ہر ایک کو )1346354 (روپےاوراس کی ایک بیٹی جو زندہ ہے اس کو)673177 (روپےاوردوسری بیوی کے دو بھائیوں میں سے ہر ایک کو )98437 (روپے اوراس کی بہن کو) 49218 ( روپےملیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved