- فتوی نمبر: 26-358
- تاریخ: 01 جولائی 2026
استفتاء
کیا شوہر اپنی بیوی کی شرم گاہ کا یا بیوی اپنے شوہر کی شرمگاہ کا بوسہ لے سکتی ہے یا نہیں؟براہ کرم جواب عنایت فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
میاں بیوی ایک دوسرے کی شرم گاہ کا بوسہ نہیں لے سکتے۔
احسن الفتاویٰ (8/45)میں ہے:
سوال :جوش و محبت میں بیوی کی شرمگاہ کابوسہ لینا درست ہے یانہیں ؟
جواب :ہاتھ لگانا جائز ہے ، بوسہ لینا جائزنہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved