• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

تہجد کے طریقہ سے متعلق ایک حدییث کی تحقیق

استفتاء

نماز تہجد شروع کرنے سے پہلے کے اذکار:

ایک صحابی حضرت عائشہ کی خدمت میں گئے اور دریافت کیا کہ آنحضرت ﷺ جب تہجد پڑھنے کے لیے اٹھتے تو کیا پڑھتے تھے؟ تو حضرت عائشہ نے فرمایا کہ تم نے مجھ سے ایسی بات دریافت کی ہے جو اس سے پہلے کسی نے دریافت نہیں کی ، اس کے بعد فرمایا کہ آپﷺ جب تہجد کے لئے اٹھتے تو لااله إلا الله (دس مرتبہ)الله اكبر (دس مرتبہ)الحمدلله (دس مرتبہ) سبحان الله و بحمده (دس مرتبہ)سبحان الملك القدوس (دس مرتبہ) استغفرالله (دس مرتبہ) اعوذبالله من ضيق المقام يوم القيامة(دس مرتبہ)اللهم اغفرلي و اهدني و ارزقني و عافني(دس مرتبہ)۔پڑھتے اور اس کے بعد نماز تہجد شروع فرماتے ۔(ابوداؤد)

کیا یہ روایت ٹھیک ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ روایت صحیح ہے اوریہ سنن ابوداؤد (رقم الحدیث 766)، سنن نسائی (رقم الحدیث 1356)،سنن ابن ماجہ (رقم الحدیث1617)اور مصنف ابن ابی شیبہ(4/214) میں موجود ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved