• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

میراث کا ایک سوال

استفتاء

میرے بیٹے کا انتقال ہوچکاہے۔اس کے مندرجہ  ذیل وارث ہیں۔والد،والدہ ،بیوی ،ایک بیٹااورتین بیٹیاں ۔اس نے اکیس لاکھ روپے ترکہ چھوڑاہے۔ ہر ایک  کے حصےکےبارے میں راہنمائی فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں 2100000(اکیس لاکھ)روپے میں سے350000(تین لاکھ پچاس ہزار)روپے والد کو  350000(تین لاکھ پچاس ہزار)روپےوالدہ کو ، 262500(دولاکھ  باسٹھ ہزارپانچ سو)روپے بیوی کو،455000(چار لاکھ  پچپن ہزار)روپےبیٹےکواورہربیٹی کو227500(دولاکھ ستائیس ہزارپانچ سو)روپے دیئے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved