- فتوی نمبر: 26-387
- تاریخ: 01 جولائی 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
محترم مفتی صاحب ہمیں میراث کے ایک مسئلے کے بارے میں فتوے کی ضرورت ہے۔
زید مرحوم،زوجہ زینب
بیٹے :خالد ، بکر
بیٹیاں:کلثوم،خدیجہ ،عائشہ ،فاطمہ
(نوٹ)زوجہ زینب اپنے شوہر کےانتقال کے وقت زندہ تھی پھر کچھ عرصہ بعد وفات پاگئی جبکہ زید اور زینب دونوں کے والدین ان سے پہلے وفات پاگئے تھے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں زید کاکل ترکہ یا اس کی قیمت 8حصوں میں تقسیم کرکے ان میں سے 2,2حصےان کے ہر بیٹے کواور ایک ایک حصہ ان کی ہر ایک بیٹی کوملےگا۔
(نوٹ)چونکہ زوجہ زینب کے ورثاءوہی ہیں جو خالد کے ہیں اس لئے زوجہ زینب کے حصے کو الگ تقسیم کرنے کی ضرورت نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved