- فتوی نمبر: 26-164
- تاریخ: 05 جولائی 2026
- عنوانات: حظر و اباحت > گناہ میں تعاون
استفتاء
آج کل دیکھنے میں آرہا ہے کہ پاکستان میں اکثر مسلمان عیسائیوں کو کرسمس کی مبارکباد دے رہے ہیں آپ یہ بتا دیں کہ (1)کرسمس ہے کیا ؟(2)اور کیوں مناتے ہیں ؟(3)اور کیا مسلمانوں کومسیحی برادری کوکرسمس کی مبارک باد دینی چاہیے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
(1)کرسمس عیسائیوں کا ایک مذہبی تہوار ہے جیسے مسلمانوں کے ہاں عید ایک مذہبی تہوار ہے۔
(2) عیسائی یہ دن حضرت عیسیؑ کی پیدائش کی خوشی میں مناتے ہیں ۔
(3) مسلمانوں کے لئے عیسائیوں کو کرسمس کی مبارکباد دینا جائز نہیں ہے۔
فتاوی تاتارخانیہ (348/7)میں ہے :
اجتمع المجوس يوم النيروز فقال مسلم خوب رسمى نہاده اند او قال نیك آئيں نہاده اند يخاف عليه الكفر.
فتاوی محمودیہ (567/19)میں ہے :
سوال :غیر قوم کے تہوار کے دن مسلمانوں کو انہیں مبارکباد دینا درست ہے یا نہیں ؟
جواب :درست نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved