- فتوی نمبر: 36-35
- تاریخ: 08 جولائی 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک شخص فوت ہوا ، مرحوم کے ترکہ میں 7 لاکھ روپے ہیں ، اس کے ورثاء میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں، دونوں بیٹیوں کا انتقال والد کے بعد ہوا، دونوں بیٹے حیات ہیں۔ ایک بیٹی کے ورثاء میں شوہر، اور دو بیٹے جبکہ دوسری بیٹی کے ورثاء میں شوہر اور پانچ بیٹے حیات ہیں۔مرحوم کے والدین اور مرحوم کی بیوی مرحوم سے پہلے فوت ہوچکے تھے۔ سوال یہ ہے کہ مرحوم کی وراثت کس طرح تقسیم ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں 7 لاکھ روپے کے کل 240 حصے کیے جائیں گے جن میں سے مرحوم کے ہر ایک بیٹے کو 80 حصے (33.33 فیصد فی کس ) یعنی دو لاکھ تینتیس ہزار تین سو تینتیس روپے ، مرحوم کی ہر ایک بیٹی کے شوہر کو 10 حصے (4.16 فیصد فی کس ) یعنی انتیس ہزار ایک سو چھیاسٹھ روپے ، مرحوم کی اس بیٹی(جس کے 5 بیٹے ہیں) کے ہر ایک بیٹے کو 6 حصے ( 2.5 فیصد فی کس) یعنی سترہ ہزار پانچ سو روپے اور مرحوم کی اس بیٹی (جس کے دو بیٹے ہیں) کے ہر ایک بیٹے کو 15 حصے ( 6.25 فیصد فی کس) یعنی تینتالیس ہزار سات سو پچاس روپے ملیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved