- فتوی نمبر: 36-259
- تاریخ: 29 ستمبر 2026
- عنوانات: حظر و اباحت > نام رکھنے سے متعلق
استفتاء
کیا لڑکی کا نام محمدی رکھنا ٹھیک ہے ؟ جیساکہ ہم نے آنلائن اسلامی عقائد کے سبق میں محمدی بیگم کا نام سنا تھا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
محمدی نام رکھنا ٹھیک ہے۔
توجیہ: اردو قواعد کے اعتبار سے محمدی لفظ محمد کی مؤنث ہے اور مذکورہ نام میں معنی کی کوئی خرابی بھی نہیں ہے لہذا مذکورہ نام رکھنا درست ہے۔
اردو قواعد از بابائے اردو مولوی عبد الحق (ص:64,65) میں ہے:
بعض غیر زبانوں کے مذکر و مؤنث بعینہ اردو میں مستعمل ہیں مثلاً بیگ مذکر، بیگم مؤنث، خان سے خانم (ترکی) ہے، یا عربی کے الفاظ مثلاً سلطان سے سلطانہ، ملک سے ملکہ۔
بعض اوقات مذکر اسم خاص سے بھی مونث بنا لیتے ہیں جیسے:
رحیم رحیمن،کریم کریمن،محمد محمدی، مراد مرادن،امیر امیرن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved