• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

شوہر، والدین اور بیٹیوں میں وراثت کی تقسیم

استفتاء

ایک عورت کا انتقال ہوا ، اس کے ترکہ میں 5 تولے سونا اور 5 لاکھ روپے ہیں، ورثاء میں شوہر، دو بیٹیاں اور والدین ہیں۔ سوال یہ ہے کہ  مرحومہ کا ترکہ ورثاء میں کس طرح تقسیم ہوگا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں میت کے کل ترکے کے15 حصے کیے جائیں گے جن میں سے شوہر کو 3 حصے (20 فیصد)، والد کو 2 حصے (13.333 فیصد)، ماں کو 2حصے (13.333 فیصد) اور ہر ایک  بیٹی کو4 حصے (26.666 فیصد فی کس) ملیں گے۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

12 عول 15

شوہروالدوالدہ2 بیٹیاں
ربعسدس مع عصبہسدسثلثان
3228
3224+4

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved