- فتوی نمبر: 36-308
- تاریخ: 05 اکتوبر 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک شخص کا انتقال ہوگیا ہے ، مرحوم کے ترکہ میں 2500 مربع فٹ پلاٹ ہے، مرحوم کے والدین پہلے ہی فوت ہوچکے ہیں۔ مرحوم کے انتقال کے وقت اس کی بیوی، تین بیٹے اور پانچ بیٹیاں حیات تھیں لیکن بعد میں اس کی ایک بیٹی (جو کہ شادی شدہ تھی ) کا انتقال ہوگیا، مرحومہ بیٹی کے ورثاء میں صرف شوہر ہے ، اس کی کوئی اولاد نہیں ہے، اس بیٹی کا شوہر بیوی کی وراثت لینا چاہتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ مرحوم کی فوت شدہ بیٹی کے شوہر کو کتنا حصہ ملے گا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں پلاٹ کے کل 2640 حصے کیے جائیں گے جن میں سے مرحوم کی بیوی کو 365 حصے (13.825 فیصد) یعنی 345.643 مربع فٹ، مرحوم کے ہر ایک بیٹے کو434 حصے (16.439 فیصد فی کس) یعنی 410.984 مربع فٹ ، مرحوم کی بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو 217 حصے (8.219 فیصد فی کس) یعنی 205.492 مربع فٹ اور فوت شدہ بیٹی کے شوہر کو 105 حصے (3.977فیصد) یعنی 99.431 مربع فٹ ملیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved