- فتوی نمبر: 37-39
- تاریخ: 11 اکتوبر 2026
- عنوانات: حظر و اباحت > پردے کا بیان
استفتاء
عورت کے فوت ہونے کے بعد اس کا شوہر اس کا منہ دیکھ سکتا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
منہ دیکھ سکتا ہے البتہ اس کے جسم کو ہاتھ نہیں لگاسکتا۔
درمختار (2/198) میں ہے:
ويمنع زوجها من غسلها ومسها لا من النظر إليها على الأصح
حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح (ص: 576) میں ہے:
قوله: “فإنه لا يغسل زوجته” وكذا لا يمسها ولا يمنع من النظر إليها في الأصح تنوير
امداد الاحکام (1/822) میں ہے:
الجواب: اگر عورت کا انتقال ہو جاوے تو شوہر کو اس کی طرف دیکھنا تو جائز ہے، لیکن اس کو چھونا جائز نہیں اور اس کو غسل بھی نہ دیوے۔
فتاویٰ محمودیہ (8/485) میں ہے:
سوال: زید اپنی زوجہ کا انتقال کے بعد قبل از دفن چہرہ دیکھنے کا حق رکھتا ہے یا نہیں؟
الجواب: دیکھنے کا حق ہے، مگر جسم کو ہاتھ نہ لگائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved