• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بلی کا نام زہراء رکھنا

استفتاء

کیا پالتو بلی کا نام زہراء رکھا جا سکتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جو کام لوگوں میں تشویش کا باعث ہو وہ کام شرعاً منع ہوتا ہے ،عوام میں زہراءچونکہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا لقب مشہور ہے اس لیے بلی کا یہ نام رکھنے سے اجتناب ضروری ہے۔

مسند احمد (رقم الحدیث: 3600) میں ہے:

عن عبد الله بن مسعود، قال: ” إن الله نظر في قلوب العباد، فوجد قلب محمد صلى الله عليه وسلم خير قلوب العباد، فاصطفاه لنفسه، فابتعثه برسالته، ثم نظر في قلوب العباد بعد قلب محمد، فوجد قلوب أصحابه خير قلوب العباد، فجعلهم وزراء نبيه، يقاتلون على دينه، ‌فما ‌رأى ‌المسلمون حسنا، فهو عند الله حسن، وما رأوا سيئا فهو عند الله سيئ “

الاصابہ فی تمییز الصحابہ(8/ 262) میں ہے:

فاطمة ‌الزّهراء: بنت إمام المتقين رسول اللَّه: محمد بن عبد اللَّه بن عبد المطلب بن هاشم، الهاشميّة صلّى اللَّه على أبيها وآله وسلّم ورضي عنها.كانت تكنى أم أبيها، ….وتلقّب ‌الزهراء

کفایت المفتی (1/93) میں ہے:

سوال: ایک شخص نے اپنی موٹر کا نام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کر کے رکھا ہوا ہے یہ جائز ہے یا ناجائز؟

جواب:  موٹر کا نام نبی صلی اللہ علیہ وسلم رکھا ہے تو یہ لفظ نبی کی توہین کے مرادف ہے اور اس میں نہ صرف مسلمانوں کی بلکہ تمام فرقوں کی جو نبی کے قائل اور سلسلہ نبوت پر ایمان رکھتے ہیں دل ازاری ہے  اور اس کو اس فعل سے روکنا ضروری ہے۔

فتاویٰ محمودیہ(14/401)  میں ہے:

سوال: یہاں پر ایک مسجد، مسجد حرم کے نام سے تعمیر ہو رہی ہے بعض حضرات اسکے نام سے اعتراض کر رہے ہیں کہ یہ نام مسجد حرم خانہ کعبہ کا ہے اس لیے یہ نام بدل دیا جائے آپ سے گزارش ہے کہ کیامسجد کا نام” مسجد حرم ” رکھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

الجواب: غلام احمد قاد یانی نے یہی تلبیس کی تھی کہ اپنا نام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام تجویز کیا  اور اپنی بیوی کو ام المومنین کہا  اور اپنی مسجد کا نام مسجد  سروردو عالم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی مسجد کا نام تجویز کیا اپنے قبرستان کا نام  مدینہ پاک کےقبرستان کا نام تجویز کیا اس طرح اس نے اپنی امت کو خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی امت سے بے نیاز و بے تعلق بنانے کی کوشش کی۔

اپنی مسجد کا نام  آپ حضرات بھی مسجد حرم نہ رکھیں کہ بے علم مسلمانوں کو اس سے دھو کہ لگتا ہے

اگر چہ آپ حضرات کی نیت تلبیس کی نہ ہو تاہم دھوکہ اور مغالطہ سے بچنا بھی ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved