• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نکاح سے پہلے منگیتر کو ہدیہ دینے اور موبائل پر بات چیت کرنے کا حکم

استفتاء

شادی سے پہلے اپنی منگیتر  کو گفٹ وغیرہ دینا اور موبائل  فون پر بات چیت  کرنا کیا یہ جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نکاح سے پہلے منگیتر اجنبی عورت ہوتی ہے اس لیے (گھر کی ) خواتین کے ذریعہ گفٹ بھجواسکتے ہیں، بات چیت جائز نہیں ہے۔

ہندیہ (1/328) میں ہے:

‌رجل ‌خطب ‌ابنة رجل فقال أبو البنت: بلى إن كنت تنقد المهر إلى ستة أشهر أو إلى سنة أزوجها منك ثم إن الرجل بعد ذلك بعث بهدايا إلى بيت الأب ولم يقدر على أن ينقد المهر فلم يزوج ابنته منه هل له أن يسترد ما بعث للمهر؟ . قالوا: ما بعث للمهر وهو قائم أو هالك يسترد وكذا كل ما بعث هدية وهو قائم فأما الهالك والمستهلك فلا شيء له من ذلك

آپ کے مسائل اور ان کا حل (8/40) میں ہے:

س… کیا منگنی کے بعد منگیتر سے بات چیت پر بھی پابندی ہے؟

ج… جس سے نکاح کرنا ہو، شریعت نے اسے ایک نظر دیکھ لینے کی اجازت دی ہے، تاکہ پسند و ناپسند کا فیصلہ کرنے میں آسانی ہو۔ اس کے علاوہ منگیتر کا حکم بھی اجنبی کا ہے جب تک نکاح نہ ہو۔

آپ کے مسائل اور ان کا حل (5/12) میں ہے:

س… ایک صاحب فرما رہے تھے کہ ”منگیتر سے ملاقات کرنا، اس سے ٹیلیفون وغیرہ پر بات کرنا اور اس کے ساتھ گھومنا پھرنا صحیح نہیں“ میں نے ان صاحب سے عرض کیا کہ  ”یہ تو ہمارے معاشرے میں عام ہے، اس کو تو کوئی بھی بُرا نہیں سمجھتا“ پھر میرے جواب کا وہ صاحب واضح جواب نہ دے سکے، جس کی وجہ سے میں اُلجھن میں پڑگیا کہ کیا واقعی یہ صحیح نہیں ہے؟

ج… نکاح سے پہلے منگیتر اجنبی ہے، لہٰذا نکاح سے پہلے منگیتر کا حکم بھی وہی ہوگا جو غیرمرد کا ہے کہ عورت کا اس کے ساتھ اختلاط جائز نہیں۔ اور آپ کا یہ کہنا کہ: ”یہ تو ہمارے معاشرے میں عام ہے، کوئی بُرا نہیں سمجھتا“ اوّل تو مُسلَّم نہیں، کیونکہ شریف معاشروں میں اس کو نہایت بُرا سمجھا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں معاشرے میں کسی چیز کا رواج ہوجانا کوئی دلیل نہیں، ایسا غلط رواج جو شریعت کے خلاف ہو، خود لائقِ اصلاح ہے۔ ہمارے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں لڑکیاں غیرلڑکوں کے ساتھ آزادانہ گھومتی پھرتی ہیں، کیا اس کو جائز کہا جائے گا․․․؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved